25 سال بعد لاہور میں بسنت کی روایتی رنگینی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر بسنت کا تہوار 6 سے 8 فروری تک منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں خصوصی سکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے تاکہ تقریبات محفوظ ماحول میں منعقد ہو سکیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بسنت نہ صرف ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دے گی بلکہ شہر میں معاشی و سیاحتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ کرے گی۔