پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب! میانوالی گرین بس سٹاپ پر مسافروں کے لیے لائبریری قائم

0

میانوالی گرین بس سٹاپ پر مسافروں کے لیے قائم کی گئی لائبریری اور انتظار گاہ
پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب

پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے تحت انتظار کے لمحات کو علم اور مطالعے سے جوڑنے کا انقلابی اقدام

پنجاب حکومت کے تعلیمی وژن ” پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب “ کے تحت ضلع میانوالی میں ایک منفرد اور قابلِ تحسین اقدام سامنے آیا ہے، جہاں گرین بس سٹاپ پر مسافروں کے لیے انتظار گاہ میں باقاعدہ لائبریری قائم کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد سفر کے دوران انتظار کے وقت کو مثبت، تعمیری اور تعلیمی سرگرمی میں تبدیل کرنا ہے۔

میانوالی گرین بس سٹاپ پر قائم کی گئی اس لائبریری میں مختلف موضوعات پر مشتمل کتب رکھی گئی ہیں، جن میں ادب، تاریخ، بچوں کی کہانیاں، دینی کتب، تعلیمی مواد اور معلوماتی رسائل شامل ہیں۔ مسافر بس کے انتظار کے دوران کتابوں کا مطالعہ کر سکتے ہیں، جس سے نہ صرف وقت کا بہتر استعمال ممکن ہوگا بلکہ مطالعے کی عادت کو بھی فروغ ملے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد نوجوانوں اور عام شہریوں میں کتاب دوستی کو فروغ دینا اور عوامی مقامات کو تعلیمی سرگرمیوں سے جوڑنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی وژن کے عین مطابق ہے، جس میں علم کو ہر فرد تک پہنچانا اور مطالعے کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا شامل ہے۔

شہریوں اور مسافروں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مثبت اور خوش آئند قدم ہے، جس سے خاص طور پر طلبہ، نوجوانوں اور بچوں کو فائدہ ہوگا۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرز پر دیگر بس سٹاپس، ریلوے اسٹیشنز اور عوامی مقامات پر بھی لائبریریاں قائم کی جائیں تو معاشرے میں تعلیمی شعور میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

ضلعی حکام کے مطابق مستقبل میں اس منصوبے کو مزید وسعت دینے اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اس ماڈل کو نافذ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاکہ “پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب” کا پیغام عملی صورت میں ہر جگہ نظر آئے۔

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے اور پنجاب طرز کے بلدیاتی نظام کی قانون سازی کی منظوری دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *