تاریخ کا سب سے بڑا نگہبان رمضان پیکج، 40 ارب روپے مختص

0

مریم نواز شریف کا نگہبان رمضان پیکج، 40 ارب روپے مختص، 10 ہزار روپے فی خاندان امداد

نگہبان رمضان پیکج

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے “نگہبان رمضان پیکج” کے تحت تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پروگرام متعارف کرا دیا۔ حکومت کی جانب سے اس پیکج کیلئے 40 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کا مقصد ماہِ رمضان میں مستحق اور کم آمدن طبقے کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنا ہے۔

 مریم نواز راشن کارڈ

نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن کارڈ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

  • ماہِ مبارک کے دوران امدادی رقم 3,000 سے بڑھا کر 10,000 روپے کر دی گئی

  • 10 لاکھ رجسٹرڈ خاندان مستفید ہوں گے

 نگہبان کارڈ

حکومت نے خصوصی نگہبان کارڈ کے ذریعے براہِ راست مالی امداد کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

  • فی خاندان 10 ہزار روپے مالی امداد

  • 40 لاکھ خاندان مستفید

  • کارڈ کی فراہمی عوام کی دہلیز تک یقینی بنانے کا اعلان

 سہولت بازار

رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے پنجاب بھر میں سہولت بازار قائم کیے گئے ہیں۔

  • صوبے بھر میں خصوصی بازار فعال

  • ایک کروڑ افراد مستفید

  • اشیائے خورونوش رعایتی قیمتوں پر دستیاب

 نگہبان دسترخوان – “مریم کے مہمان”

ہر تحصیل میں روزانہ ہزاروں افراد کیلئے افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

  • روزانہ ہر تحصیل میں 2 ہزار افراد کیلئے افطار

  • مجموعی طور پر ایک کروڑ افراد مستفید ہوں گے

حکومت کا کہنا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کو سہارا دینا اور رمضان المبارک میں مہنگائی کے بوجھ  کم کرنا ہے۔ اس پروگرام کو پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی ریلیف اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *