صوابی انٹرچینج پر پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا، ایم ون موٹروے بند، پولیس کارروائی کے بعد ٹریفک بحال
ایم ون موٹروے بند کرنے والوں کےخلاف پولیس کا ایکشن، ٹریفک بحال کر دی گئی
تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کو اسپتال منتقل نہ کرنے کے خلاف صوابی انٹرچینج پر دھرنا دے رکھا تھا جس کے باعث پشاور اسلام آباد موٹروے (ایم ون) ریسٹ ایریا کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند تھی۔
موٹروے بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھرنا ختم کرادیا جس کے بعد پشاور اسلام آباد موٹروے پر ٹریفک بحال ہوگئی۔
