بی ایل ایف نے خودکش بمبار زرینہ رفیق بلوچ کے والد ماسٹر رفیق، چچا ہداداد اور منگیتر زبیر کو بھی اغوا کر لیا

0

 

بی ایل ایف نے خودکش بمبار زرینہ رفیق بلوچ کے والد ماسٹر رفیق، چچا ہداداد اور منگیتر زبیر کو بھی اغوا کر لیا

 

زرینہ رفیق بلوچ کے اہلِ خانہ نے پہلے ہی یہ سنگین الزام عائد کیا تھا کہ زرینہ بی وائی سی کی کارکن تھی، جہاں اسے ورکشاپ کے نام پر غائب کیا گیا، اس کی نازیبا ویڈیوز بنائیں گئیں، اور پورے گھرانے کو مسلسل دھمکیوں کے ذریعے خاموش رہنے پر مجبور کیا گیا۔

 

اب جب اہلِ خانہ نے ہمت کر کے سچ سامنے لانے کی کوشش کی تو بی ایل ایف نے ردعمل میں اس کے والد ماسٹر رفیق، چچا ہداداد اور منگیتر زبیر کو اغوا کر لیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق بی ایل ایف کی جانب سے سخت پریشانی دی گئی ہے کہ اگر زرینہ کے رشتہ داروں نے زبان کھولی یا سچ بیان کرنے کی کوشش کی تو ان تینوں کو قتل کر دیا جائے گا۔

 

یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ کالعدم تنظیمیں نہ صرف نوجوانوں کو ورغلا کر خودکش حملوں میں استعمال کرتی ہیں بلکہ بعد میں ان کے اہلِ خانہ کو بھی خاموش کرانے کے لیے دہشت اور بلیک میلنگ کا سہارا لیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *