ریاست کی ایک اور بڑی کامیابی، بلوچستان میں بی آر اےکے کمانڈر نے 100جنگجوؤں سمیت ریاست کےسامنے ہتھیار ڈال دیے؛

0


لوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی فتنہ الہندوستان بی آر اے کے کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے 100 سے زائد فراریوں کے ہمراہ ریاست کے سامنے سرینڈر کردیا۔ جیونیوز کے مطابق نور علی چاکرانی نے 100 سے زائد فراریوں کے ہمراہ پاکستان ہاؤس سوئی میں ہتھیار ڈالے ہیں، میر آفتاب بگٹی کے سامنے سرینڈر کرنے والے فراریوں سے پاکستان سے وفاداری کا حلف لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی بی آر اے (براہمداغ بگٹی) کا سب سے بڑا کمانڈر ہے جس کا ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ نہایت مثبت پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *