“ایف سی بلوچستان کی بڑی کارروائی — پنجگور سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد”
فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ) نے پنجگور کے علاقے سرک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4.9 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کیں۔ کارروائی میں 570 کلو افیون اور 491 کلو کوکین پاؤڈر ضبط کیے گئے، جبکہ دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن ایک بڑے منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کیا گیا جو خطے میں عدم استحکام پھیلانے میں ملوث تھا۔ فورس نے واضح کیا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔