اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج کے 16سالہ بیٹے نے گاڑی سے اسکوٹی کو ٹکر مار دی، سکوٹی پر سوار دو لڑکیاں جاں بحق

اسلام آباد کے سیکرٹریٹ چوک کے قریب تیز رفتار وی-ایٹ گاڑی نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اسکوٹی سوار دو لڑکیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی مبینہ طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج کا 16 سالہ بیٹا چلا رہا تھا۔۔۔
سوال یہ ہے کہ کیا ہمارا نظامِ انصاف ان معصوم بچیوں کے لواحقین کو انصاف دے پائے گا؟ یا پھر حسبِ معمول اس جج کے بیٹے کو گنجائش دینے کےلیے چور دروازے تلاش کیے جائیں گے؟؟؟