راولپنڈی والوں کےلیے بڑی خوشخبری

0

پنجاب کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ جنوری میں پشاور روڈ پر تین انڈر پاسز کی تعمیر شروع کرے گا۔ یہ منصوبہ عمّار چوک سے موٹروے چوک تک سگنل فری کوریڈور مکمل کرنے کے پلان کا حصہ ہے۔

محکمے کے مطابق 8 ارب روپے مالیت کے اس منصوبے پر عملدرآمد فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کرے گی، جو پہلے ہی کچہری چوک کی ری ماڈلنگ پر کام کر رہی ہے۔

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ریس کورس پارک اسکوائر، آرمی گریویارڈ اسکوائر، اور چیئرنگ کراس پر انڈر پاسز کی تعمیر جنوری میں شروع کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمے نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ دسمبر کے اختتام تک ٹریفک کے لئے ڈائیورشن پلان تیار کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *