خیبرپختونخواہ میں کوہاٹ سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

0

خیبرپختونخوا میں نشپا بلاک کوہاٹ سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کنویں سے یومیہ2280 بیرل تیل حاصل ہو گا اور یومیہ 56لاکھ معکب فٹ گیس پیداوار بھی ہوگی۔ نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے، براگزئی ایکس ون کنویں کی ڈرلنگ5170 میٹر گہرائی تک مکمل کی۔ ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *