احسن اقبال کی ڈھاکہ میں لیجنڈری اداکارہ شبنم سےخصوصی ملاقات،

0
ڈھاکہ میں احسن اقبال کی لیجنڈری اداکارہ شبنم سے ملاقات
وفاقی وزیر احسن اقبال اور اداکارہ شبنم کے درمیان پاک بنگلہ تعلقات پر گفتگو

احسن اقبال کی اداکارہ شبنم سے ملاقات

بنگلادیش میں موجود وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاکستانی فلموں کی مقبول ہیروئن شبنم سے ڈھاکہ میں خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پراحسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کا مستقبل نئی نسل کی اُمیدوں، خوابوں اور اُمنگوں سے وابستہ ہے۔

لیجنڈری اداکارہ شبنم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیراحسن اقبال نے ملاقات کے لئے رابطہ کیا، میری طبیعت ناساز تھی،لیکن مجھے اچھا لگا کہ پاکستان سے اہم شخصیت مجھ سے ملنا چاہتی ہے، تو میں پاکستانی ایمبیسی چلی گئی۔

اداکارہ شبنم نے کہا کہ احسن اقبال سے بہت دلچسپ اور سنجیدہ بات ہوئی، انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں نے آپ کی بہت فلمیں سینما گھروں میں دیکھی ہیں، بچپن سے آپ کا مداح ہُوں اور بچپن سے آپ کی فلمیں شوق سے دیکھتا ہوں۔

Source News: Geo News

بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی حلف برداری میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *