چیف منسٹر پنجاب کا سپیشل انوشیٹوٹرانسپلانٹ پروگرام تیزی سے جاری

پنجاب کے چیف منسٹر اسپیشل انیشیٹو ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت اب تک 1,385 مریضوں کو رجسٹر کر لیا گیا ہے، جبکہ 948 ٹرانسپلانٹ اور متعلقہ طبی پروسیجرز کامیابی سے مکمل کیے جا چکے ہیں۔ یہ منصوبہ صوبے میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی، مریضوں کی بروقت دیکھ بھال اور پیچیدہ امراض کے علاج کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پروگرام کے ذریعے مزید مریضوں کو معیاری اور مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔