سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کےلیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس مہیا کی جائے گی۔ کمپنی نے پہلے جاری کردہ شیڈول کو واپس لے کر گھریلو صارفین کی سہولت کو ترجیح دی ہے۔ سینئر جنرل منیجر جواد نسیم کے مطابق گیس کی فراہمی وافر ہے اور تعطل زیادہ تر کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے۔ انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ گیس کو ضرورت کے مطابق استعمال کریں اور اس کے ضیاع سے گریز کریں۔