تعلیمی اداروں کےلیے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈولجاری
لاہور،پشاور،کوئٹہ(این این آئی) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔وزارت تعلیم کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کیلئے سرکاری اسکولز بند ہوں گے،یہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔
