پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر پچاس روز بعد طورخم اور چمن بارڈر کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا تاکہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی غذائی اور ادویائی قلت کو ختم کیا جا سکے

اکستان نے تقریباً 50 روز کی بندش کے بعد اقوامِ متحدہ کی انسانی امداد کے لیے طورخم اور چمن سرحدی گزرگاہیں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارتِ تجارت نے وزارتِ خارجہ سے مشاورت کے بعد ایک مرحلہ وار کلیئرنس پلان کی منظوری دی، جس کا مقصد افغانستان میں بڑھتی ہوئی غذائی اور ادویاتی قلت کو کم کرنا ہے۔ پہلے مرحلے میں ڈبلیو ایف پی اور یونیسیف کی غذائی امداد کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے بعد طبی سامان اور تعلیمی کٹس کی ترسیل مرحلہ وار جاری کی جائے گی۔