فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل میچ بالز سیالکوٹ میں تیار ہوں گے
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچ بالز سیالکوٹ میں تیار ہوں گے
سیالکوٹ میں تیار کیے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل میچ بالز پاکستان کی اسپورٹس انڈسٹری پر عالمی اعتماد کا ثبوت ہیں۔

پاکستان کا مشہور اسپورٹس مینو فیکچرنگ شہر سیالکوٹ ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہو گیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تمام آفیشل میچ بالز سیالکوٹ میں تیار کیے جائیں گے۔ یہ عالمی ایونٹ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔
ورلڈ کپ کے لیے نئے ایڈیڈاس ٹریونڈا (Adidas Trionda) فٹ بالز فارورڈ اسپورٹس تیار کر رہی ہے، جو اس سے قبل بھی فیفا ورلڈ کپ کے بالز تیار کر چکی ہے۔ یہ جدید بال جدید پینل ڈیزائن اور کنیکٹڈ بال ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔
یہ کامیابی پاکستان کی فنی مہارت، اعلیٰ معیار اور عالمی اعتماد کی عکاس ہے، جو بین الاقوامی کھیلوں کے بڑے ایونٹس کے لیے عالمی معیار کی مصنوعات فراہم کرنے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی شہرت کو مزید مضبوط کرتی ہے۔